English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی سی ایل کو صارفین کے بل پر سلیب بنانے کی ہدایت

القمر

 اسلام آباد:  سینیٹ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی(پی ٹی سی ایل) سے کہاہے کہ صارفین کے بل پر سرچارج کا سلیب بنایاجائے۔

سینیٹر روبینہ خالد کی زیرصدارت اجلاس میں صارفین سے بل کی میعاد پوری ہونے سے قبل عدم ادائیگی پر10فیصد سرچارج کی وصولی پر بات کی گئی۔ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ کئی علاقوں میں توبل بھیجے ہی نہیں جاتے، انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے ای بل ڈاؤن لوڈ نہیں کیے جاسکتے۔

کرپشن کے خاتمے کیلیے تجویز دیتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ ہر وزارت کے ملازمین کی ماہانہ آمدنی وزارت کی ویب سائٹ پر درج کی جائے، اٹلی میں یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے5ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔

انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کیلیے کوئی قواعد و ضوابط نہیں بنائے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کیلیے سائبر سیکیورٹی اہم مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے