English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر کو فلسطین نہ سمجھا جائے، مشال ملک

دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو دنیا بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا مرزا اختیار بیگ اور اشتیاق بیگ کے استقبالیے سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو سمجھنے میں غلطی کر رہی ہے، کشمیر میں موجودہ حالات سے دو ایٹمی قوتوں کے درمیان صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے اگر جنگ ہوئی تو دنیا بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی۔ کشمیر میں معاشی فوائد ڈھونڈنے والے ممالک کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے ورنہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری محفوظ نہیں رہے گی۔ کشمیر علاقائی مسئلہ نہیں، کشمیر کو مسئلہ فلسطین نہ سمجھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایس ایم منیر، خالد تواب و دیگر کاروباری شخصیات، کمشنر کراچی و دیگر نے شرکت کی۔ مشال ملک نے کہاکہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان کے آواز اٹھانے سے حل نہیں ہوگا دنیا کو بھی کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے