English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر فاروق ستار کو ہتک عزت دعوے پر جواب جمع کرانے کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی، عدالت کے روبرو سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت ہوئی، فاروق ستار نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات داخل کرائے، جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، کنور نوید کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے