کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسدادد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں ملزمان کے وکیلوں کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق‘ غزالی‘ ابوبکر‘ عبدالحسیب عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکیلوں کوحاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

