ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا منصوبہ تیار

سستے مکانات کی ہائوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دی جائیں گی
کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں بڑھانے کی غرض سے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا پلان مرتب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مجوزہ فیکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ بھی مرتب کرلیا ہے اور ساتھ ہی تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے اصلاحات پیکیج بھی تیار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائیگا۔ سستے مکانات کی ہائوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دی جائینگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر تعمیراتی شعبے کیلئے مجوزہ فکسڈ ٹیکس پلان تیار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں