English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپر کون بنانے والوں کا قیمت میں اضافے کا مطالبہ

القمر

 کراچی: مختلف صنعتیں اگرچہ حکومت سے اپنی مشکلات بیان کرکے ان کے حل کا مطالبہ کرتی رہتی ہیں مگر توجہ ہمیشہ بڑی صنعتوں کے حصے میں آتی ہے، تاہم ان کی طرح چھوٹی صنعتیں بھی  مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔

حال ہی میں پیپرکون کے تیارکنندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل ملیں قیمت بڑھائیں، بصورت دیگر وہ اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکل میں پڑجائے گی بلکہ بہت سے کاریگر بے روزگار ہو جائیں گے۔ پیپر کون بڑے پیمانے پر دھاگہ ساز صنعت (اسپننگ انڈسٹری) میں استعمال ہوتی ہیں۔ دھاگہ کاغذ سے بنی ان کونز (cones ) پر لپیٹا جاتا ہے۔ بعدازاں ان کونز کو مقامی صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

آل پاکستان پیپر کون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کہتے ہیں کہ یہ کاٹیج انڈسٹری ہے جو غیر ہنرمند اور کم پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑی صنعتیں ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہیں اور ایسی قیمت لگاتی ہیں جس میں نفع برائے نام رہ جاتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے