ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام پلاسٹک بیگز پرپابندی میں ساتھ دیں‘مرتضیٰ وہاب

ہم کپڑے، کاغذ اور قابل تلف پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کے عادی بن سکتے ہیں
عوام کے بغیر کسی بھی پابندی پر کامیاب عملدرآمد ممکن نہیں‘عالمی یوم مسکن پرپیغام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون،, ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب نے عالمی یوم مسکن پرکہا ہے کہ سندھ حکومت کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی پر عملدرآمد میں عوام حکومت کا ساتھ دیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی پابندی پر کامیاب عملدرآمد ممکن نہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ماحول کی بہتری کے لیے پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال رضاکارانہ طور پرترک کردیں۔عالمی یوم مسکن پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھوڑی سی کوشش سے ہم کپڑے، کاغذ اور قابل تلف پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کے عادی ہوسکتے ہیں۔ تاجر حضرات سے اس موقع پر صوبائی مشیر نے کہا کہ دکاندار حضرات بھی اس پابندی کو کھلے دل سے قبول کریں اور اپنے کسٹمرز کو بھی اس بات کی تلقین کریں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ مل جل کر ماحول کو زحمت دینے والی اپنی عادات ترک کریں اور اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کردیں۔ واضح رہے کہ ساری دنیا میں ہر سال اکتوبر کے پہلے پیر کو (یعنی آج) عالمی یوم مسکن(ورلڈ ہیبیٹیٹ ڈے) منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد شہروں اور دیہاتوں کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کو مناکر لوگوں کو شہروں اور دیہاتوں کو پائیدار بنانے کی ترغیب دینا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں