English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی

القمر

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 156 روپے 53 پیسے سے کم ہوکر 156 روپے 41 پیسے پر بند ہوا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونا 1498 ڈالر فی اونس ہوگیا، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87  ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 760 روپے ہوگئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے