English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوئنٹی 20 سیریز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ آج ہوگا

میچ قذافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
احمد شہزاد کو ڈراپ اور عثمان شنواری اور وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے جس کے تحت عثمان شنواری اور وہاب ریاض کے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ احمد شہزاد کو ریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جانب سے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز جوڑی کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے جس کے بعد بابراعظم کے ساتھ عمر اکمل کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، بائولنگ لائن کو مضبوط کرنے کے لیے عثمان شنواری کو چانس ملنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے