English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب

لاہور: ہائیکورٹ نےحلف نہ لینے پرچوہدری نثار کے انتخاب کوکالعدم قرار دینے کے لیے درخواست پر سابق وفاقی وزیر سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی جس میں کہا گیا کہ چوہدری نثار صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے کہاکہ چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نمائندگی سے محروم ہے، ان کاکا حلف نہ لینا ووٹرز کی توہین اور آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے۔

درخواست گزار کے مؤقف پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے