کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سسٹم ختم ہونے کے بعد اب شہر میں مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں مجموعی طور پر گرم مہینوں کے زمرے میں آتا ہے جس کے دوران دو مختلف قسم کے موسم کا مشاہدہ ہوتا ہے‘ اکتوبر میں دن کے وقت تیز دھوپ اور کچھ حد تک حدت جبکہ رات سے صبح کے دوران ہلکی پھلکی خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

