English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے حکومتی صفوں میں بغاوت کا عندیہ دے دیا

شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کیلئے لابنگ کر رہے ہیں، مولانا کچی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے
ہارون الرشید کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل‘ نئی قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاںشروع ہو گئیں
مولانافضل الرحمن کے پر اعتماد انداز کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی راز کی بات ہے‘مبصرین کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئیر تجزیہ کار ہارون الرشید نے حکومتی صفوں میں بغاوت کا عندیہ دے دیا۔شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، مولانافضل الرحمن کچی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے ۔ہارون الرشید کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل‘ نئی قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاںشروع ہو گئیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے پر اعتماد انداز کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی راز کی بات ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی وتجزیہ کات ہارون الرشید نے کہا کہ میرے پاس ایک خبر ہے۔ خبر ایسی ہے کہ اْس کی تصدیق ہو جائے گی۔ خبر ایسی ہے جس کی تحریری طور پر کوئی تحریر تو نہیں ہے لیکن وقت اِس کو درست ثابت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔اور بیرون ملک لابنگ کا جن کو پتہ چل سکتا تھا اْنہیں اِس کا پتہ چل گیا ہے جس کے بعد اب شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم بننا تو بہت مشکل ہے لیکن اِس سے صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ میں ایک بات پھر دہرا دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کچی اور گیلی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے۔ہارون الرشید کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو لے کر نئی قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔کچھ مبصرین کے مطابق ہارون الرشید کے اس بیان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے سے حکومت متزلزل ہونے والی ہے اور حکومت کے اندر پیدا ہونے والی اس بے چینی کے پیچھے کسی حکومتی رکن کا ہی ہاتھ ہو گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی نہ کروائے جانے کے باوجود بھی سولو فلائٹ لی اور 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ، ان کے اس قدر پر اعتماد انداز کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی بات ہے جو فی الوقت راز ہے لیکن ممکنہ طور پر وقت آنے پر اس راز سے پردہ اْٹھ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے