مودی سرکار ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کررہا ہے، وزیر خارجہ
آئندہ اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرلے گا،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کررہا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عمل کے لیے کوششیں کیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے آئندہ اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرلے گا، ایشیا پیسیفک گروپ میں بھی بھارتی رویے کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کو پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، عمران خان ٹرمپ ملاقات میں بھی ایف اے ٹی ایف پر تعاون مانگا گیا تھا.انہوں نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھے گا، ہمارے اقدامات پر سمجھتا ہوں امریکا کو پاکستان کی معاونت کرنی چاہئے۔

