English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے دورہ چین پر کے سی آر منصوبے پر بھی بات کی جائے، سعید غنی

کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ہے،وزیر اطلاعات سندھ
ابھی تک وفاقی حکومت نے ہمارے خط پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا‘میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کے سی آر کے حوالے سے بات کی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ہے، وزیراعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر کا منصوبہ شامل نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کے سی آر کے حوالے سے بات کی تھی۔اگر وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں تو ناقابل درست ہے، کے سی آر سب سے اہم منصوبہ ہے جس کو دیکھنا ہے، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے، 23اگست کو آخری خط لکھا گیا۔ابھی تک وفاقی حکومت نے ہمارے خط پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بات کی تھی اب نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے