English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں کی مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی دھمکی

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو 3 دن کی مہلت دے دی ہے‘ صدر مرکزی تنظیم تاجران
ایف بی آر کی کرپشن کا دروازہ کھل جائیگا‘ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کر کے نہیں دے سکتے‘کاشف چوہدری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجروں نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو تین دن کی مہلت، مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی دھمکی دے دی ہے۔مرکزی تنظیم تاجران کے تحت ملک بھر سے آئے تاجروں نے مطالبات کی منظوری کے لیے ایف بی آر ہیڈ آفس تک ریلی نکالی تاہم ریلی کو انتظامیہ نے نادرا چوک پر روک لیا گیا۔تاجر رہنماؤں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکام کی جانب سے تاجروں کو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری نے کہاکہ چھوٹا تاجر ڈاکومینٹیشن کی صلاحیت نہیں رکھتا، ہم ایف بی آر کو ود ہولڈنگ ٹٰیکس اکٹھا کر کے نہیں دے سکتے۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ملک بھر کے چوک چوراہے بند کر دیں گے۔کاشف چودھری نے کہا کہ چھوٹے تاجر سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے حکومت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کی آمدن میں اضافہ ہو۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے ایف بی آر کی کرپشن کا دروازہ کھل جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے