English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں کا قافلہ پیر کی شب کراچی سے اسلام آباد روانہ

تاجروں کے حقوق کی جنگ جیت کر رہیں گے‘ جمیل پراچہ اور شرجیل گوپلانی کی بات چیت
کراچی( کامرس رپورٹر ) حکومتی پالیسیوںاور بھاری ٹیکسوں کیخلاف کراچی کے تاجروں کا قافلہ پیر کی شب کراچی سے روانہ ہوگیا۔اس حوالے سے سندھ تاجراتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا ہے کراچی کے تاجر اپنا حق لینا جاننے ہیں ٹرین مارچ اور اسلام آباد احتجاج مقصد ایف بی آر اور وفاق کو یہ پیغام دینا ہے شناختی کارڈ کی شرط کے مسئلے سمیت دیگر مسائل حل کرائیں گے اس کے لئے اگر ہمیں جیل بھرو تحریک یا سول نافرمانی کرنا پڑی تو اس سے دریغ نہیں کریں گے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تمام تاجر ایک پیج پر ہیں تاجروں کے حقوق کی جنگ جیت کر رہیں گے اسلام آباد احتجاج میں کراچی کے تاجر بھرپور حصہ لیں گے ۔سندھ تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین کاشف صابرانی‘ سینئر نائب صدر سلیم راجپوت‘ نائب صدر ارشد خان مقصود فراز ‘آفرین صدیقی ‘مرزا صادق بیگ‘ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن ‘فیصل جان کبیر‘ عثمان صدیقی‘طیب صدیقی ‘انصار بیگ قادری‘ عبدالحسیب اخلاق ودیگر آج رات کو کینٹ اسٹیشن سے اسلام آباد روانہ ہونگے جہاں پر 12 اکتوبر کو ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج میں شامل ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے