English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماربل کا فکس ٹیکس سسٹم بحال کیا جائے نعمان صدیقی

حکومت ماربل سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرے
لاکھوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، چیئرمین آل پاکستان ماربل انڈسٹریز
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نعمان باقی صدیقی نے کہا کہ FBRنے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کروائی ہے اسی طرح تعمیرات سے وابستہ صنعت کو بھی فکس ٹیکس اسکیم میں لایا جائے جس میں ماربل اور گرینائٹ کی صنعت اہم کردار ادا کرتی ہے ماربل کا فکس ٹیکس سسٹم بحال کیا جائے جس سے ریونیو میں اضافہ اور ڈاکومنٹیشن کی شرط بھی پوری ہونے کا امکان ہے، دوسری صورت میں لاکھوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے جو ملک کے پسماندہ علاقوں سے مزدوری کے لیے آتے ہیں، ماربل انڈسٹریز سے وابستہ لوگ مسائل میں گہرے ہوئے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سنجیدگی سے جامعہ حکمت عملی اختیار کرے ، انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس اسکیم سے ماربل انڈسٹریز میں جو بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہ دور ہوجائے گی اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنے اور اس کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے