English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگی‘ عادل رشید

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش لیگ اسپنر عادل رشید کہتے ہیں کہ انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم جلد اور ضرور پاکستان کا دورہ کریگی‘ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہئے۔ سری لنکن ٹیم کا دورہ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش لیگ اسپنر عادل رشید نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کوسراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوئے ہیں اس لئے یہاں اب بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہئے۔ انہوں نے عالمی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی تعریف کی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا ضرور دورہ کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے