English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری نے بے روزگار صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

بے روز گار اور نوجوان صحافیوں کے لئے ڈیجیٹل کورسز متعارف کروائے جائیں گے
آج بھی الیکشن کر والیں عمران خان اپوزیشن کے لیے اکیلے کا فی ہیں‘ وفاقی وزیر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بے روزگار صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔آج بھی الیکشن کر والیں عمران خان اپوزیشن کے لیے اکیلے کا فی ہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا کہ تھا کہ نیب سے بارگین کر لیں نیب کو پیسے دیں اور اپنے ابو لے لیں ایسے نہیں ہو گا کہ کچھ دیں بھی نا اور ابو بھی مل جا ئیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بے روز گار اور نوجوان صحافیوں کے لئے ڈیجیٹل کورسز متعارف کروائے جائیں گے تا کہ نوجوان صحافی جدید صحافت کے طور طریقے سیکھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں دھڑا دھڑ ماس کام گریجویٹس پیدا کر رہی ہیں، مارکیٹ میں ڈگری ہولڈرز کے حساب سے ملازمت کے مواقع کم ہیں، تعلیمی اداروں کو صحافت کے جدید تقاضوں کے مطابق سلیبس تیار کرنا چاہیے، نوجوان صحافیوں کے جدید صحافت کے طور طریقے سیکھنے ہونگے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کو ‘‘ ڈیجیٹلائزیشن ’’ کی طرف آنا ہوگا، ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں صحافیوں کی تربیت کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے اس سے قبل ایک تقریب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منی لا نڈرنگ اور انڈرانو ائسنگ پر قابو پانے کے لئے اقداما ت کر رہے ہیں دھرنے سے زیادہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی آمد میں دلچسپی ہے مو لا نا کا دھر نا تو دوکا نداری چمکا نے کے لئے ہے۔انہو ں نے کہا کہ ٹیکنا لوجی کا روبارکو بدل کر آگے لے جا تی ہے آئل اور گیس کی فیلڈ میں جا پا نی ٹیکنا لو جی کو خوش آمدید کہتے ہیں جا پا نی ٹیکنالو جی کے آنے سے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھلے گی مو جودہ حکو مت نے امپو رٹ بزنس میں نئی رائیں کھولیں۔ا نہو ں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کر والیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کا فی ہیں ہم نے پہلے بھی تما م اپو زیشن کو ہرایا آئندہ بھی پی ٹی آئی ان کو شکست دے گی تما م اپو زیشن جمع بھی ہو جا ئے پھر بھی وہ صفر ہی رہے گی کیو نکہ صفر جمع صفر صفر ہی ہو تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے