میں نون لیگ کا بانی کارکن ہوں نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیاجبکہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے
خاموشی ہزار نعمت ہے، جو شخص اپنے اصولوں پر قائم نہیں وہ سیاست دان نہیں کہلاتا ‘سابق وزیر داخلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن میں خصوصی حیثیت نہ ملنے پر کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا بانی کارکن ہوں جسے نواز شریف نے سائیڈ پر لگا دیا جبکہ کچھ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ خاموشی ہزار نعمت ہے، دلیل کی جب کوئی وقعت نہ ہو تو خاموشی بہتر ہے۔ آج قومی سیاست میں ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ جو شخص اپنے اصولوں پر قائم نہیں، وہ سیاست دان نہیں کہلاتا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ چاہے فائدہ ہو یا نقصان وہ اپنے بیانیے پر قائم ہیں۔
