English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس نے پہلا رافیل لڑاکا طیارہ بھارت کے حوالے کر دیا

القمر

فرانس نے پہلا رافیل لڑاکا جیٹ طیارہ بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

سال 2016ء میں دونوں ملکوں کے مابین اربوں ڈالر مالیت کے لڑاکا طیاروں کی خریداری کا سمجھوتا طے پایا تھا، جس کے تحت فرانس بھارت کو 36 طیارے فراہم کرے گا۔

فرانس کے جنوب مغربی شہر میرگنیک میں منگل کے روز ’دَسو شہری ہوا بازی‘ کی تنصیب پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پرلے نے یہ لڑاکا طیارہ بھارتی ہم منصب، راجناتھ سنگھ کے سپرد کیا۔

راج ناتھ سنگھ اِن دنوں فرانس کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں وزیر انڈو۔پیسیفک خطے میں دفاعی تعاون بڑھانے اور سکیورٹی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

گزشتہ سال دونوں ملکوں کے مابین 8.78 ارب ڈالر مالیت کا یہ سمجھوتا طے پایا تھا، جس کے بعد حزب اختلاف کی اہم سیاسی جماعت، انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے تقریباً تین گنا زیادہ نرخ پر طیاروں کی خریداری کا سودا کیا ہے۔

جب کہ 2014ء میں مودی کے اقتدار میں آنے سے قبل اُس وقت کی کانگریس حکومت رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے زیادہ رقوم دینے پر تیار نہیں تھی۔

نریندر مودی کی حکومت نے فرانس سے لڑاکا طیاروں کے معاہدے میں کسی غلط فیصلے کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے