English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم 29 اکتوبر کو پھر سعودی عرب جائیں گے، ایران کا دورہ بھی متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں فیوچر سرمایہ کاری انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 29 اکتوبر سے پہلے سعودی عرب جائیں گے تاہم ابھی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اسی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی مدعو ہیں ان کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی گئی ہے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب جاتے ہوئے یا واپسی پر ایران بھی جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے