ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دیدی گئی

انتظامیہ کی جانب سے این او سی کی ضرورت نہیں، صرف اطلاع دیتے ہیں، عبدالغفورحیدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔جے یو آئی ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آبادکو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے، جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔جے یو آئی ف نے کہا کہ ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاکے لیے سیکورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں، امیر جے یو آئی فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔بعدازاں مولاناعبدالغفورحیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے این او سی کی ضرورت نہیں، صرف اطلاع دیتے ہیں، اپنے آئینی حق کے لیے اجازت نہیں بلکہ اطلاع کی ضرورت ہوتی ہے، لمحہ بہ لمحہ حالات دیکھ کر آزادی مارچ کا فیصلہ کریں گے، اگر کسی ادارے نے کسی کو سپورٹ کیا تو اپنی ساکھ کا نقصان کریں گے، ہماری جنگ اداروں کے ساتھ نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ ہے جو ہم جیتیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں