اگر مارچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے ملک میں احتجاج پھیلا دیا جائے گا، سربراہ جے یو آئی
اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنا طویل اور تحریک انصاف کی طرح 126 دنوں کا نہیں ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر خود دھرنے سے متعلق اعلان کروں گا۔ اگر مارچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے ملک تک احتجاج پھیلا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے سکھر سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جمعیت علما اسلام کی جانب سے اسلام آباد میں صرف آزادی مارچ کرنے کا امکان ہے اور طویل دھرنا نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

