English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا بچاؤ ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے ان سے دھرنے کو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے، وزیر اعظم سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ سطح اجلاس بلاکر مشاورت بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے