ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے دورہ ایران وسعودی عرب کا شیڈول تیار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ایران اور سعودی عرب کے دورے کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں