English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے، تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔ رہنما ن لیگ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کر دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے