English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نہ تو احتساب پر ڈیل ہو گی اور نہ کوئی شہر بند ہو گا: فواد چوہدری

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر ڈیل ہو گی نہ ہی کوئی شہر بند ہو گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سیاسی حق ہے، اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت مذاکرات بھی کرے گی، ہاں مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی احتساب پر ڈیل ہو گی، نہ ہی کوئی شہر بند ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے