English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر لینڈ کرنے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کو ’’دل دل پاکستان‘‘ سنوا دیا

سری نگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کرنے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کو پاکستانی ہیکرز نے مبینہ طور پر دل دل پاکستان جیسے ملی نغمے سنا دیے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز اکثر جموں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی بھارتی طیاروں کو فراہم کردہ فریکوئنسی کو ہیک کر لیتے ہیں جس کے بعد بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ملی نغمے سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بھارتی پائلٹ نے میڈیا کو اس ضمن میں بتایا کہ ان کے ساتھ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہورہا بلکہ اکثر اوقات لینڈنگ کے دوران ہمیں ایسے ملی نغمے سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال کے پیش نظر وہ اودھم پور کے کنٹرول ٹائور سے رابطہ کرتے ہیں جو بعدازاں ہمیں متبادل فریکوئنسی فراہم کر دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وی ایچ ایف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جوکہ لائن آف سائٹ رابطے کا ذریعہ ہے جس کے تحت جہاز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیکرز اس ٹیکنالوجی کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ہمارا رابطہ ہیک کر لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے