ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں ڈنڈوں سے لیس جمعیت علمائے اسلام رضا کاروں کی ریہرسل

پارٹی قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھالیا‘ رضا کاروں نے مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا
ڈنڈا بردار اور باوردی رضا کاروں کا شہر میں مارچ ‘کنونشن سے فضل الرحمان اور دیگر قائدین کاخطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رضا کاروں نے آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پشاور میں ریہرسل کرتے ہوئے پارٹی قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھالیا۔ جے یو آئی کے رضا کاروں کا کنونشن موٹروے چوک پشاور میں منعقد ہوا جس میں قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر سے قومی و پارٹی پرچموں اور ڈنڈوں سے لیس ہزاروں رضا کاروں نے شرکت کی۔کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، عبد الغفور حیدری، اکرم درانی، عطا الرحمان اور دوسرے قائدین نے بھی خطاب کیا۔ رضا کاروں نے قافلوں کی شکل میں پہنچنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور آزادی مارچ میں نظم و نسق کی پابندی اور قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھایا، بعد ازاں ڈنڈا بردار اور باوردی رضا کاروں نے شہر میں مارچ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں