English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤکیلئے استعمال کیاجارہا ہے،بلاول بھٹو

والد کو کچھ ہوا تو حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا، اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے
فریج تک نہیں جس میں وہ اپنی انسولین اور دیگردوائیں رکھ سکیں،درخواست مسترد کئے جانے پر ردعمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لییاستعمال کررہی ہے۔آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں، جن میں آصف زرداری کوجیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید آصف زرداری طبی سہولیات کے منتظر ہیں، آصف زرداری کو فریج تک مہیا نہیں کیا گیا تاکہ وہ اپنی انسولین اور دیگردوائیں رکھ سکیں،آصف زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جارہا ہے، ریاست میرے والد کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کیلئیاستعمال کررہی ہے،اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے