English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے نیب کو کہا میاں منشاکو ہاتھ بھی نہیں لگانا‘سعید غنی

آزادی مارچ کے شرکا ء کو ہار ڈال کر رخصت کریں گے ان کیساتھ اسلام آباد نہیں جائیں گے
راشد سومرو اور جے یو آئی کا اپنا حق ہے الیکشن لڑیں ہم ان کو مجبور نہیں کرسکتے‘ میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب کو کہا کہ میاں منشاکو ہاتھ بھی نہیں لگانا ہے۔ ہم آزادی مارچ کے شرکا کو اپنے علاقوں سے ہار ڈال کر رخصت کریں گے ان کے ساتھ اسلام آباد نہیں جائیں گے ۔سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود فون کر کے میاں منشاکے خلاف کارروائی کرنے سے منع کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میاں منشاکے خلاف کیسز 11سال سے دبائے جارہے ہیں اور اب بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ راشد سومرو اور جے یو آئی کا اپنا حق ہے الیکشن لڑیں ہم ان کو مجبور نہیں کرسکتے لیکن اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں سب اکٹھی ہیں تو پی ٹی آئی اور جی ڈی اے تو اپوزیشن میں نہیں، یہ تو حکومتی اتحاد ہے۔نثار کھوڑو نے یہ سوال اٹھایا ہے اور مولانا فضل الرحمن سے بھی یہ بات ضرور کی جائے گی، ان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے کہ ایک طرف وہ وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی جماعت حکومت کے اتحادیوں کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے کاٹے پر لگنے والی ویکسین کی صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں قلت ہے۔ کراچی میں پولیس پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا ہے،سارے مریض عباسی شہید اسپتال گئے تھے اور یہ اسپتال کے ایم سی کے تحت کام کرتا ہے۔ انھوں نے عباسی شہید اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کا ذمہ دار کے ایم سی کو قرار دیا۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی پورے ملک میں کمی ہے،جہاں سے قلت کی اطلاع آتی ہے وہاں ویکسین پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعید غنی نے آزادی مارچ کے بارے میں کہا ہم آزادی مارچ کے شرکا کو اپنے علاقوں سے ہار ڈال کر رخصت کریں گے ان کے ساتھ اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے