English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی خورشید شاہ کے ہاتھ پر بوسہ لے لیا

ایس ایس پی سکھر کا ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹر آغا شاہنواز کو معطل کرکے انکوائری کا حکم
باوردی سب انسپکٹر کی یہ حرکت کیمروں کی آنکھ سے بچ نہ سکی‘سکھر پولیس کو تنقید کا سامنا
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس افسر کی کھلے عام ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، دوران ڈیوٹی خورشید شاہ کے ہاتھ پر بوسہ، ایس ایس پی سکھر نے معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جب پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹر آغا شاہنواز نے خورشید شاہ کے گاڑی سے اترتے ہی ہاتھ پر بوسہ دیا اور مکمل پروٹوکول میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔باوردی سب انسپکٹر کی یہ حرکت کیمروں کی آنکھ سے بچ نہ سکی اور منظر عام پر آ گئی جس کے باعث سکھر پولیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایس ایس پی سکھر عرفان سمو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی سائیٹ ستار پھل کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ایس ایس پی سکھر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سب انسپکٹر نے باوردی ہو کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو کہ ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور غیر پیشہ ورانہ حرکت کا مظاہرہ ہے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے