آزادی مارچ نہیں بلکہ زرداری اور فریال کی رہائی کے لیے ہونے والا مارچ ہے
پاگل کتا ان سے پکڑا نہیں جاتا اور اس کام کیلئے رینجرز کی مدد لی‘میڈیا سے گفتگو
کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پر کہیں پچھتانا نہ پڑجائے، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ زرداری اور فریال کی رہائی کے لیے ہونے والا مارچ ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لشکر کشی ہورہی ہے عاقبت نا اندیش سیاستدان بلاوجہ لوگوں کو اکساکر لشکر بنارہے ہیں،پیپلزپارٹی سوچ لے کہ پاکستان کی حکومت اور افواج کیخلاف لشکر بننے پر کہیں اسے پچھتانا نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ جونیئر زرداری نے اعلان کیاکہ18اکتوبر سے پی پی کی احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایف سی ایریا میں ایک پاگل کتا ان سے پکڑا نہیں جاتا اور اس کام کے لیے رینجرز کی مدد لی اور ایسی صوبائی حکومت مولانا فضل الرحمن کے مارچ کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کی بات کررہی ہے۔انہوں نے بلاول کو مشورہ دیا کہ وہ مولانا کو صرف ڈیزل اور حلوہ دیں۔انہوں نے کہا کہ مائی کلین کراچی مہم صرف ایک ڈراما ہے۔
