English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر حسین نواز تڑپ اٹھے

لندن (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، حسین نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پنجاب میں عوام سے مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے سے کتنا پیسہ بچے گا؟ سچ یہ ہے کہ آپ کا گھنائونا مقصد اس ملک کے عوام سے آگاہی چھیننا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور آپ کے کرتوتوں کو سمجھ نہ سکیں۔ تاریخ گواہ ہے آمریت نے عوام کو تعلیم سے اسی لیے محروم رکھا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوں۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شہباز شریف دور میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو موجودہ حکومت میں کافی حد تک ختم کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کچھ روز پہلے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے