English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفاورلڈکپ 2022 : ایران کے آزادی اسٹیڈیم میں خواتین کے لیے3ہزار5 نشستیں مختص

کل تہران کے آزادی اسٹیڈیم  میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ جس کی خاص بات یہ ہوگی کہ اسے پہلی بارایران کی مقامی خواتین بھی دیکھ سکیں گی ۔ اے ایف پی ذرائع کے مطابق میچ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر مرد حضرات کے میچز براہ راست  دیکھ سکیں گی۔ میچ میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3ہزار5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والی خواتین کا کہنا تھاکہ وہ اس اقدام پر بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔

خواتین شائقین نے مزید کہا کہ جب سے ٹکٹ کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوا ہے، سب لڑکیوں نے اسٹیڈیم جانے کی راہ دیکھ لی ہے، سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ آنے والی نسل اس پابندی کا سامنا نہیں کرے گی۔

یاد رہے  اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کی جدوجہد کا نتیجہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے