English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا فضل الرحمن کو گرفتار نہیں کریں گے فیصل واوڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں بن سکتی، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا جارہا ہے مجھے گرفتار کرلو، لیکن ہم ان کو گرفتار نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ریاست کے اندر ریاست نہیں بن سکتی، جے یو آئی (ف) نے احتجاج کرنا ہے تو کرے لیکن اگر یہ کیا جائے کہ ڈنڈے اٹھا کر ان پر خاردار تار لپیٹ کر سلامیاں لی جائیں گی تو پھر ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا جارہا ہے مجھے گرفتار کرلو، لیکن ہم ان کو گرفتار نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے