English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احسن اقبال لوگوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، اپنے قائدین میں صلح کروائیں‘فردوس عاشق

لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں
ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟معاون خصوصی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عملداری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں، ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار کا ساتھ۔، آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے