ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان کا مذاکرات نہ کرنا ملک کیخلاف سازش ہوگی‘پرویز خٹک

مولانا کو مذاکرات کرنا ہوں گے بند گلی میں جائیں گے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا
سربراہ جے یو آئی اپنا ایجنڈا ہمارے سامنے رکھیں، ڈکٹیٹر نہ بنیں اور جمہوری انداز اپنائیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔ بند گلی میں جائیں گے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔پرویز خٹک کا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، مذاکرات سے معاملات حل کریں گے۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن ملک کو نقصان ہوا تو ایکشن لینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنا ایجنڈا ہمارے سامنے رکھیں، ڈکٹیٹر نہ بنیں اور جمہوری انداز اپنائیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعظم کو ہٹانا ہے جو ممکن نہیں، اگر یہی رویہ رہا تو پھر بات چیت کیسے ہوگی۔ پی ٹی آئی نے دھرنے میں اپنے مطالبات سامنے رکھے تھے۔ اگر مولانا مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو یہ ملک کیخلاف سازش ہوگی۔ مذاکرات کرنے سے مولانا کی عزت کم نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں