English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اچھاکرکٹر بننا ہے تو اپنی فٹنس کا خیال رکھیے ، کرکٹرشان مسعود

القمر

زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کا تعلق ہماری دماغی اور جسمانی صحت سے ہوتا ہے اسی لیے کرکٹر شان مسعود کا کہناہے جب سے کرکٹ کو اپنایا ہے زندگی مکمل بدل گئی ہے۔ نوجوان کرکٹر نے اپنے کھانے پینے کے معمولات بتاتے ہوئے کہا کہ میں کم عمری میں فاسٹ فوڈ اور کولڈرنکس کا شوقین تھا لیکن اب میرے لیے یہ تمام چیزیں زندگی سے بہت دور جا چکی ہیں ۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے چھ سال سے فاسٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔ میرے رہن سہن پر گھر والے خوب مذاق اڑاتے ہیں۔کرکٹ کے جنون نے مجھے گھر والوں سے دور کر دیا ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ اچھی فٹنس ہی کھلاڑی کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ کرکٹ اب ایک لائف اسٹائل بن چکا ہے جس میں فٹنس سے لے کر میدان میں پرفارمنس  تمام چیزوں کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ  ایسے کوئی اشارے نہیں ملا کہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہوں سرفراز احمد کوہی اپنا کپتان ہی تسلیم کرتا ہوں موجودہ حالات میں سرفراز احمد ہی قومی ٹیم کے بہترین کپتان ہیں ۔ نئے سسٹم میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں ۔ گزرتے وقت کیساتھ پرفارمنس میں بہتری کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے