English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (آئی این پی) برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، برطانوی شہزادی کے پاکستان ملبوسات میں آمد پر پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر تین روز سے شاہی جوڑا چھایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبر ون پر ہے، ٹوئٹر پر عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی شاہی خاندان کی تین نسلوں سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے