اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کی اور مدارس اصلاحات پر مشاورت کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطبق وزیراعظم نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز خٹک،فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق،اعجاز چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علماء کو اعتماد میں لیا۔ علما نےوزیراعظم عمران خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

