English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات، ق لیگ اور جماعت اسلامی سے بھی رابطہ

لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک اور آزادی مارچ کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جبکہ ق لیگ اور جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ ک مطابق مولانا فضل الرحمن ملاقات کے لئے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے تو شہباز شریف نے خود ان کا اسقبال کیا۔ ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، امیر مقام، حنیف عباسی، مریم اورنگزیب، ملک پرویز ، خرم دستگیر جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد اور دیگر نے ملاقات میں شرکت کی ۔ شہبازشریف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے رہائش گاہ پر واقع مسجد میں فضل الرحمن کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران اور جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان شام ساڑھے 4 بجے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کریں گے۔ وہ مسلم لیگ (ق) کے صدر شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے بھی رابطہ کیا ہے اور آج دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ میں جماعت اسلامی کو شریک کرنے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے