English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطاء مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطاءنے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابر بن عطاء نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں، پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یقین ہے میرے بعد آنے والا فوکل پرسن پولیو سے پاک پاکستان کےمشن کو جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق بابر بن عطاء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام کوقلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا، نومبر سے جون2020 تک شروع ہونے والی مہمات کے لئے بھرپور تیاری ہے، اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے