English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ کراچی کلین مہم ٭ چندے کی رقم کہاں گئی؟ تحقیقات کی جائے مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت کے وعدے جھوٹ پر مبنی تھے، علی زیدی نے صفائی کے نام پر شہر کو مزید گندا کردیا، ترجمان سندھ حکومت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی وزیر علی زیدی کے کلین کراچی مہم کے لیے چندے کی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وعدے جھوٹ پر مبنی تھے صفائی کے نام پر شہر کو مزید گندا کیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب مائی کلاچی روڈ پرواقع امریکی سفارتخانے کے سامنے کے پی ٹی کے خالی پلاٹ پر پہنچے اور کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزیر نے کلین کراچی مہم کے نام پر شہر میں گندگی کے ڈھیر لگا دیے ہیں جنہیں صوبائی حکومت صاف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی مہم کے نام پر شہر میں گندگی پھیلائی ہے اور ہمیں ان کی مہم کا پھیلایا ہوا کچرا صاف کرنا پڑ رہا ہے، نہر خیام سے سیوریج کا کچرا نکال کر میدان میں پھیلانا کہاں کا انصاف ہے۔ اب ان کی مہم ختم ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے مگر کچرا ابھی تک یہیں پڑا ہے وفاقی حکومت صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے لیے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے یہاں سے چندہ لیا مگر کوئی کام نہیں کیا ماسوائے کراچی کے شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے