English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا وزن 26 کلو کم کرکے ناقدین کو حیران کردیا

میں نے حاملہ ہونے کے دوران 23 کلو وزن بڑھالیا تھا جس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا
ہر روز ہم ایک یا دو گھنٹے ورزش کریں تو یقیناً بہت فرق آئے گا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ماں بننے کے بعد کافی مرتبہ زیادہ وزن پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا‘ اس دوران بھرپور جم ٹریننگ کرتے ہوئے اپنا26 کلو وزن کم کرکے ناقدین کو حیران کردیا۔ 32 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے وزن کم کرنے کے عمل کو سوشل میڈیا پ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ میں نے وزن کم کیسے کیاَ ان کا کہنا تھا کہ میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے وزن کم کرنے کے اپنے عمل کو ریکارڈ کررہی ہوں جواب میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہوں۔ میں نے حاملہ ہونے کے دوران23 کلو وزن بڑھالیا تھا اور اب میں26 کلو وزن کم کرچکی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقینا بہت مثبت فرق آئیگا۔ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ہر روز خواتین کی جانب سے بھیجے ایسے پیغامات پڑھتی ہوں جو بتاتی ہیں کہ اولاد کی پیدائش کیبعد ان کیلئے وزن کم کرنا بے حد مشکل ہے۔ میں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے