لاڑکانہ کے عوام نے بہت بڑافیصلہ کیا، اسی کو اصل انقلاب کہتے ہیں
پیپلزپارٹی کواپنے ہی گڑھ میں عوام نے سیاسی تھپڑ رسید کیا
دھرنے کا بھی جواب دے دیا،نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم، صاف پانی فراہم نہ کرنے پر عوام نے انتقام لیا، پی پی کو اپنے ہی گڑھ سے شکست ہوئی۔نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں تاریخ ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں ہو وہی کامیاب ہوتی ہے، تاریخ کیبرعکس ضمنی انتخاب میں لوگوں نے اپوزیشن کومنتخب کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونیلاڑکانہ میں خود5دن مہم چلائی پھربھی شکست ہوئی، آج عوام نے بتا دیا اب بھٹو زندہ نہیں ہے کیونکہ ان لوگوں نے بھٹو کے نام پر بہت کھا لیا۔نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ’’آج اپنے ہی گڑھ لاڑکانہ اوربہت جلدپاکستان سے پی پی کاصفایاہوجائے گا، لاڑکانہ کی عوام نے بہت بڑافیصلہ کیا، اسی کو اصل انقلاب کہتے ہیں، عام انتخابات میں لیاری میں بھی پیپلزپارٹی پرعوام نے پتھراؤکیاتھا‘‘۔ اْن کا کہنا تھا کہ اپنیہی گڑھ میں دھاندلی کاراگ دراصل شکست کاخوف ہے، پیپلزپارٹی کوختم کرنے کا سہرا آصف زرداری لیگ کے سر جاتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کواپنے ہی گڑھ میں عوام نے سیاسی تھپڑ رسید کیا، روٹی،کپڑا اور مکان کے نام پر لوٹنے والوں کو عوام نے مستردکردیا، حکومتی مشینری استعمال کرنے کے باوجود پی پی کی لاڑکانہ میں وکٹ گرگئی، پاکستان تحریک انصاف نے جی ڈی اے کوسپورٹ کیا اور لاڑکانہ کے عوام نے دھرنے کا بھی جواب دیدیا،عمران خان نے احتساب کرکے دکھایا، عوام نے بھی تبدیلی کو پسندکیا۔

