English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوجائے گا ٗ مصطفی کمال

کراچی کو کو ئی اون نہیں کرتا مگر اسے فتح کرنا چاہتے ہیں ٗ شہر پر سیاست نہ کریں یہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے
اسٹیک ہولڈ ر ز اپنے گریبانوں میں جھانکیں ٗ شہر کی آباد ی کو کم گنیں گے تو پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ٗ کے فور منصوبہ خطرے میں پڑچکا ہے
کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا مگر اسے فتح کرنا چاہتا ہے۔ کراچی پر سیاست نہ کریں یہ تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہو جائے گا، کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے مزید کہاکہ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے کم نہیں کراچی میں آبادی کو کم گنیں گے تو پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے پر اربوں روپے خرچ کر دیے گئے کراچی کے صرف 50 فیصد شہریوں کو پانی مل رہا ہے، کے فور منصوبہ خطرے میں پڑ چکا ہے اسٹیک ہولڈرز اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ساحلی شہر بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے فور منصوبہ 25 ارب روپے سے ڈیڑھ سوارب تک پہنچ گیا ہے منصوبہ شروع ہو جاتا تو پمپنگ کی ضرورت نہ پڑتی۔ کے فور فیز ٹو شروع کرنے کے لیے ریلی نکالی، دھرنے میں بیٹھے۔ وزیراعلیٰ سندھ منصوبے پر وزیراعظم سے بات نہیں کرتے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگوں نے منصوبے کی پریزنٹیشن دیکھی ہوگی، کے فور منصوبے کو دیکھنے کے لیے گرائونڈ پر جانا پڑتا ہے۔ سیاسی اختلاف ایک طرف پانی کا محکمہ لوکل ڈیولپمنٹ کے پاس ہونا چاہیے کے فور منصوبے پر حکومت کی اونر شپ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کے پانی کا مسئلہ حل ہو کوٹے کے تحت سندھ کو 36 ہزار 370 ملین گیلن پانی ملتا ہے اس میں سے کراچی کو 50 ملین گیلن پانی پہنچتا ہے، سندھ کی 50 فیصد آبادی کراچی میں رہتی ہے کراچی دنیا کے 70 ملکوں سے بڑا شہر ہے ہمارے زمانے میں بھی خرابیاں تھیں مگر ایسی تباہی نہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے