English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرفراز کی سبکدوشی اور ناچتے کھلاڑیوں کی وڈیو سامنے آگئی

سابق کپتان کو دیگر کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی وڈیو وائرل ہونے پر پی سی بی کی معذرت
وڈیو میں کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں‘ پی سی بی تنقید کی زد میں آگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرفراز کی سبکدوشی اورناچتے کھلاڑیوں کی وڈیو سامنے آگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تینوں فار میٹ سے رخصتی کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دھکے دینے کی وڈیو وائرل ہونے پر معذرت کی ہے اور اسے اپنے اکاؤنٹ سے ہٹادیا ہے۔ بورڈ کے مطابق ویڈیو ورلڈ ٹی20 اکاؤنٹ ڈاؤن کا حصہ تھی جو ایسے موقع پر وائرل ہوگئی جب بورڈ نے کپتانی میں تبدیلی کی تھی۔ وڈیو جاری ہونے سے پی سی بی تنقید کی زد میں آگیا تھا، اس وڈیو میں کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جب کہ سرفراز احمد کو ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے ٹوئٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوئی ہے، اسی حوالے سے تمام کرکٹ بورڈز نے ویڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کی شیئرنگ اور سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے ٹائمنگ میچ ہونے سے غلط تاثر پیدا ہوا۔ دوسری جانب سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کے آئوٹ ہونے پر گرائونڈ سے باہر پی سی بی کے ایک ڈی جی بابر حمید کے رقص کرنے کی وڈیو نے بھی کپتان کے تبدیل ہونے کی صورت حال کو مشکوک بنادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے