ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی مارچ شروع ابھی نہیںہواحکومت بوکھلا گئی ہے ‘مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ابھی آزادی مارچ شروع نہیں ہوا مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ حکمران ہمارے آنے سے پہلے پہلے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ہم پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی ہم آئے نہیں اور حکومت نے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے ہیں، خندقیں ایسی کھودی جارہی ہیں جیسے ہم بھارت سے آرہے ہیں، حکومت روکنے کی ہزار کوشش کرلے ہم ضرور آئیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن یا میری گرفتاری یا نظربندی سے تحریک کو فرق نہیں پڑے گا، تحریک مزید آگے بڑھے گی، مذاکرات کا نام لے کر اس کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں